کینٹ بورڈ کا تجاوزات اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے خلاف آپریشن

جمعہ 24 نومبر 2017 19:14

راولپنڈی 24نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ٹرک سامان اٹھا کر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق کینٹ کے مختلف علا قو ںٹینچ بھاٹہ،صدر،مصریال روڈکے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن قانونی کاروائی کر تے ہو ئی4 ٹرک سامان ضبط کر ، جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر ، اور کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی بغیر آویزاں کیے گئے پوسٹر،بینرزاتار کر قبضے میں لے لیے ہیں۔

دوسری جانب کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے مغل آباد ،کیانی روڈ ،کے علاقے میں موجود سپر نرالا ہو ٹل کو غیر معیاری صفائی پر2ہزار جرمانہ کیا ،رشید سویٹس (کارخانہ) کو غیر معیاری صفائی پر 10ہزار جرمانہ کیا اور گیلانی ہوٹل کو غیر معیاری صفائی پر 2ہزار جرمانہ کیا ، علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں8 عدد نوٹس جاری کیے ،اور مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھا نے پینے کی15 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید براں کینٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نی23PF ایکٹ کے تحت 7ہزار جرمانہ کیا،فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔