ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:14

ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن آل رانڈر جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ایشون نے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح ایشون زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 32 ویں بالر بن گئے ہیں، کیلس نے 292 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون کی وکٹوں کی تعداد296 ہو گئی ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں کیریئر کی 300 وکٹیں ایشون کا ہدف ہوں گی اور انہیں مقصد کے حصول کیلئے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ یہ اعزاز پا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :