اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا مختلف بیکریوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار،

پروڈکشن یونٹس کو حفظان صحت کیمطابق بنانے کی ہدایت

جمعہ 24 نومبر 2017 19:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ عباس خان آفریدی نے الگ الگ چھاپوں کے دوران مختلف بیکریوں جن میںاقبال بیکرز، راحت بیکرزاور یمز بیکرز شامل ہیں،کے پروڈکشن یونٹس کا اچانک دورہ کیا ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مالکان کو اپنے پروڈکشن یونٹس کو حفظان صحت کے مطابق بنانے کی ہدایت ،آئندہ بہتر ی نہ لانے کی صورت میں سخت ایکشن کی وارننگ دی،گل بانو نے پنڈی روڈ سے تجاوزات بھی ہٹائیں اور تجاوز کرنیوالوںکیخلاف انکروچمنٹ ایکٹ3/8کے تحت مقدمات درج کیں۔

دریں اثناء عباس آفریدی نے دیہی مرکز صحت بلی ٹنگ کا دورہ کیا مرکز صحت میں بنیادی ایمرجنسی ادویات و کٹس کی عدم دستیابی اور خالی آکسیجن سیلنڈرز کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ کو مذکورہ مرکز صحت کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے اپنے دورہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ اور گورنمنٹ پرائمری سکول بلی ٹنگ کے موقع پر اول الذکر سکول کو اطمینان بخش پایا تاہم آخرالذکر سکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر، خراب سیکورٹی کیمروںاور چاردیواری پرخاردارتار نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ای او کو ہدایت کی کہ وہ یہ مسائل فوری طور پر حل کریںجبکہ سکول کے سامنے اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے کا بھی فوری انتظام کیا جائے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے توغ ون کے کھلی کچری کے فیصلوں کے فالو اپ کے سلسلے میںایکسین پبلک ہیلتھ سے ملاقات کی جس میں ایکسین نے حسب وعدہ3ٹیوب ویل 3دنوں میں چالو کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چوتھے ٹیوب ویل کی متعلقہ فورم سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔