ڈسڑکٹ مجسٹریٹ نے مالاکنڈ کی حدود میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد گردی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈسڑکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے ضابط فوجداری کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع مالاکنڈ کی حدود میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ شادی اور دوسری تقاریب کے موقع پر بے گناہ اور معصوم جانوں کے ضیاع سمیت عوام کو مالی نقصان کے اندیشے کو روکا جاسکے ۔ یہ حکم فوری طور پر ایک مہینے کے لئے نافذ العمل رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔