صوابی ،یارحسین پولیس نے قتل کا سراغ لگا ، ملزمان بہن بھائی الہ قتل سمیت گرفتار ، دیگر دوبھائی تاحال روپوش

مقتول کو نشہ اور گولیاں بے ہوش کیا جسکو بھائیوں نے پھندا ڈال کر پھانسی دی ، موٹر سائیکلوں کے ذریعے پکلئی ونڈ نزد غازی کوٹ میں لاکر وہاں پر ذبح کیا، لاش کھیتوں میں پھینک دی ، بہن کا اعتراف جرم،قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی تھی ، پولیس

جمعہ 24 نومبر 2017 19:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) یارحسین پولیس نے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان بہن بھائی کو گرفتار کو کرلیا ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل لاہور افتخار خان اورایس ایچ او یارحسین نے عبدالولی خان نے اور تفتیشی آفیسر خائسہ محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 17 نومبر کو پکلئی ونڈ غازی کوٹ میں ایک نوجوان عبیدخان کی ذبح شدہ لاش ملی ،مقتول کے بھائی حجاب خان کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی تاہم ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے اس قتل کو ٹریس کرنے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی جس پر ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں جدید خطوط پر اس قتل کو ٹریس کرکے ایک ملزمہ مسماة (س) کوبھائی اورنگزیب سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی جبکہ دیگر دوبھائی تاحال روپوش ہے ،ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرکے کہا کہ میںنے مقتول عبیدکے قتل کا منصوبہ بناکر شب وقوعہ عبید کو اپنے گھر طلب کرکے جس کو گرم دودھ میں نشہ اور گولیاں ملاکر مقتول مذکورہ کو پلایا،اور بھائیوں کو طلب کرکے جن کے آنے تک مقتول عبید مکمل طور پر بے ہوش ہو چکا تھا ،جسکو بھائیوں نے رسی کے ذریعے پیروں کوسے باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دی اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اراضیات پکلئی ونڈ نزد غازی کوٹ میں لاکر وہاں پر ذبح کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :