Live Updates

اے این پی کے پاس پختونون کی تعمیر و ترقی کا کوئی منشور نہیں ،سابقہ حکومتوں نے صرف اپنے مقاصد کیلئے پختونون کو استعمال کیا ، اب ایسے نہیں ہونے دینگے ،پختون کی تعلیم و تربیت کا بیڑہ تحریک انصاف کے ہاتھ میں ہے ،

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی عوام کی بہتری کیلئے تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 19:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ اے این پی کے پاس پختونون کی تعمیر و ترقی کا کوئی منشور نہیں سابقہ حکومتوں نے صرف و صرف اپنے مقاصد کیلئے پختونون کو استعمال کیا اوراپنا مقصد پورا ہونے پر تنہا چھوڑ دیا ، اب ایسے نہیں ہونے دینگے ،پختون کی تعلیم و تربیت کا بیڑہ تحریک انصاف کے ہاتھ میں ہے ،ہم خیبر پختونخوا کی عوام کی بہتری کیلئے تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،خیبر پختونخوا کے عوام کوصرف ایک ایمان دار رہنما چاہیے تھا وہ عمران خان کی شکل میں ہمیں مل گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی بروز جمعہ یونین کونسل یعقوبی میں اے این پی کے دیرینہ رہنما مائد خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صوابی میں ستر سال سے ٹوٹے پھوٹے روڈ پختہ کئے جا رہے ہیں یوسی ادینہ سے چھوٹا لاہور تک روڑکی منظوری سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے ،صحت انصاف کارڈ سے غریب مریضوں کو علاج و معالجے میں بہت مدد ملی صحت انصاف کارڈ کی وجہ سے کسی کو بھی اپنے علاج کے لیے اپنی قیمتی اشیاء فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہمارا مشن اور مقصد خیبر پختونخوا کی ترقی وخوشحالی ہے ،انہوں نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ آج سیکورٹی فورسز کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں امن آچکا ہے عوام آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں یہ سب پاکستان تحریک انصاف کا کارنامہ ہے اور ہم پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے ،اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے صوابی ہمارا گھر ہے ہمیں اپنا گھر بنانا آتا ہے کسی کو صوابی کو دوسرا گھر کہنے کی ضرورت نہیں صوابی کی عوام اپنے لیڈر خود منتخب کرتی ہے صوابی کے عوام نے باہر سے آنے والے لیڈر کو مستردکردیا ،اجتماع سے ایم پی اے محمد علی ترکئی نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات