وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا کی حیات آباد خودکش دھماکے کی مذمت ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور سمیت دیگر کی شہا دت پر اظہار تعزیت

آئی جی اشرف نورنے جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن اور شہریوں کا تحفظ کیا، دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں مایوسی و پسپائی کے عالم میں کر رہے ہیں،تاہم انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی ہو گی،تعزیتی بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 19:10

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا کی حیات آباد خودکش دھماکے کی مذمت ، ایڈیشنل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا پرویز خٹک نے حیات آباد پشاور میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کواٹراشرف نور اور ان کے گن مین سمیت دیگر شہید ہو ئے ، تعزیتی پیغام میں پرویز خٹک نے واقعہ میںاے آئی جی سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ کااظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔

انہوں نے دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور زخمیوں کی ہنگامی بنیادوں پر علاج کی ہدایت، واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار، انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، آئی جی اشرف نورنے جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن اور شہریوں کا تحفظ کیا، ہمارے پولیس افسران اور جوانوں نے صوبے میں دہشتگردی کا صفایا کیا اور امن قائم کیا جس کا بدلہ اُن سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،دہشت گردی کی جنگ میں پولیس جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں مایوسی اور پسپائی کے عالم میں کر رہے ہیں تاہم انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی ہو گی اور ذلت و رسوائی ایسے انسانیت دشمن عناصر کا مقدر بنے گی۔

متعلقہ عنوان :