وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جی سی یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات کا نوٹس لے لیا

مالی گرانٹ میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:10

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جی سی یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات کا نوٹس لے ..
لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہبا شریف کا جی سی یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کا نوٹس،صوبائی حکومت کی جانب سے مالی گرانٹ میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی قائم۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کمیٹی کی صدارت کریں گے،جبکہ تین صوبائی سیکرٹریز اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف بھی کمیٹی میںشامل ہیں۔

اولڈ راوئینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا ، جس میں جی سی یونیورسٹی لاہور کے مالی بحران اور گرانٹ میں اضافے پر بحث ہوئی۔انہوں نے کہا کہ2012تک پنجاب حکومت کی جانب سے جی سی یو کی مالی گرانٹ 125ملین تھی جس میں اضافے کی بجائے گزشتہ برس مجموعی گرانٹ کو صرف8ملین کردیا گیا،جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی بشمول جنرل سیکرٹری رانا اسداللہ خان اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا جی سی یو کی مالی مشکلات کا نوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے وزیرِ اعلیٰ اس حوالے سے مثبت فیصلہ کریں گے۔اولڈ راوئینز کو وزیرِ اعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے جنہوں نے چند سال قبل جی سی یو کا لورز گارڈن بچانے کیلئے میٹرو بس روٹ کا ڈیزائن بھی بدل دیا تھا۔آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں وزیرِ اعلیٰ پر اب بھی ایسے اقدام کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :