شیخ رشید کی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان سے ملاقات

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ،کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،جدو جہد آزادی کی تحریک جلد رنگ لائے گی ‘بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت ، بر بریت اور ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی ہے‘شیخ رشید کی گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 19:05

شیخ رشید کی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان سے ملاقات ‘تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری ، فیاض بھٹی ، نواز نت، عثمان حمزہ و دیگر نے شرکت کی ، شیخ رشید سے پی ٹی آئی کے رہنماں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ،کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،جدو جہد آزادی کی تحریک جلد رنگ لائے گی ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت ، بر بریت اور ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کر دی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے نواز شریف مودی کا آلہ کار ہے سب سے زیادہ کشمیر کاز کو نواز حکومت نے نقصان پہنچایا ہے ،پاکستانی قوم کشمیریوں کی جرات ،بہادری کو سلام پیش کرتی ہے جو کہ آزادی حاصل کرنے کے لئے بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، اس موقع پر غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارت کی ریاستی غنڈ ہ گردی کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی ہو گی ، بے حس حکمران مودی کے ساتھ دوستی نبھاتے ہوئے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہ حکمران کشمیری عوام کے ساتھ نہیں مودی کے ساتھ کھڑے ہے اور انشا اللہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی تحریک کامیابی کی منزل کے قریب پہنچنے والی ہے ، تحریک انصاف کشمیر یوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ، عشائیہ میں ثاقب سلیم بٹ، بلال میر، اویس یونس ، محمد مدنی، علا الدین ،حاجی اعجاز دیوان، محمد لقمان، زکا دیوان ، جنید دیوان ، عمر ڈار، فاروق شاہ ، رانا اعجاز ، اشتیا ق ملک اور عرفان احمد نے شرکت کی ۔