کو ئلہ کی قیمتوں میں اضافہ فیصل آباد کے 400میں سے 20فیصدبھٹے بند ہو چکے بھٹہ مالکان سخت پریشان

جمعہ 24 نومبر 2017 19:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ کو ئلہ کی قیمتوں میں اضافہ فیصل آباد کے 400میں سے 20فیصدبھٹے بند ہو چکے ہیں جو چل رہے ہیں وہ بھی خسارے میں جا رہے ہیںبھٹہ مالکان سخت پریشان وہ گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان پانچ قسم کے ٹیکسز ادا کرتے ہیں ،لیبرکے اخراجات اور دیگر بھی بھٹے سے ادا کرنے ہوتے ہیں ایک بھٹے کے پانچ حصہ دار نل کر بھی موجودہ اخراجات برداشت نہیں کر رہے جبکہ حکومت نے کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اگر کوئلہ کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو ضلع کنل چوک بلاک کر دیں گے۔