وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:03

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس  کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے ،تحریری جواب میں درخواست پر اعتراضات اٹھا ئے ہیں ، درخواست گزار عثمان ڈار کو قانون پسند شہری کہنے پر اعتراض اٹھایا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے وقت بعض حقائق چھپائے، درخواست گزار کی اس حوالے سے الیکشن پٹیشن ، نظرثانی درخواست اور اپیل مسترد ہو چکی ہے، یہ بات درست ہے کہ آئی ایم ای سی ایل کمپنی کے لیگل ایڈوائزرکے طور پر کمپنی کو قانونی مشاورت فراہم کر رہا ہوں، یہ درست ہے کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں، کمپنی کے ساتھ کاروباری مراسم سے درخواست گزار کا کچھ لینا دینا نہیں، درخواست گزار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں، درخواست گزار کو کاروباری مراسم پر سوال اٹھانے کا حق حاصل نہیں ، عثمان ڈار قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کر سکے، ملازمت کے کنٹریکٹ کی کبھی تردید نہیں کی ، یہ بھی درست نہیں کہ پچاس ہزار درہم کی رقم کبھی ظاہر نہیں کی ، جواب 50 ہزار درہم کی رقم ٹیکس ریٹرن میں فارن انکم کے طور پر ظاہر کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اپنا تحریری جواب میں درخواست گزار پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے کہاکہ درخواست گزار عثمان ڈار کو قانون پسند شہری کہنے پر اعتراض ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے وقت بعض حقائق چھپائے ۔درخواست گزار کی اس حوالے سے الیکشن پٹیشن ، نظرثانی درخواست اور اپیل مسترد ہو چکی ہے۔ یہ بات درست ہے کہ آئی ایم ای سی ایل کمپنی کے لیگل ایڈوائزرکے طور پر کمپنی کو قانونی مشاورت فراہم کر رہا ہوں۔

یہ درست ہے کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں۔کمپنی کے ساتھ کاروباری مراسم سے درخواست گزار کا کچھ لینا دینا نہیں، درخواست گزار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں، درخواست گزار کو کاروباری مراسم پر سوال اٹھانے کا حق حاصل نہیںہیں ۔