امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ، وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب جائیں گے، وہاں دو اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 19:03

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ، وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب جائیں گے، وہاں دو اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خارجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے 2اہم اجلاسوں میں اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ تعاون پر ہوں گے، وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور آرمی چیف سعودی عرب جائیں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 3دسمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔