Live Updates

پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کی امیر بخش بھٹو سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 24 نومبر 2017 18:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو سے ان کے گاؤں میرپور بھٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی رتوڈیرو شہر کے مختلف محلوں کے رہنماؤں انیس الرحمان جونیجو، نظیر حسین جونیجو، وکیل خلیل الرحمان جونیجو، امتیاز علی لاشاری، اعجاز علی لاشاری، شاہد حسین لاشاری، عبدالقیوم لاشاری، عامر علی لاشاری، عبدالستار سومرو، اختیار علی جونیجو، اظہر علی جونیجو و دیگر نے ملاقات کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ی رکنیت اور عہدوں سے استعفے دیکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقعے پر امیر بخش بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والی سونامی کے پی کے اور پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی داخل ہو چکی ہے اور ہر روز سینکڑوں لوگ زرداری پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور آئے روز سندھ میں پی ٹی آئی مضبوط اور منظم ہوتی جا رہی ہے، اب وہ وقت دور نہیں جو سندھ سے بھی چوروں، لٹیروں، قاتلوں، دھرتی اور عوام دشمن عناصروں کا خاتمہ کر کے ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امیر بخش خان بھٹو نے مزید کہا کہ زرداری پارٹی گذشتہ 10 سالوں سے پولیس کے بلبوتے پر سندھ پر قابض رہ کر دھرتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی آ رہی ہے اور عوام کو ایک ہزار روپے کی لالچ دیکر بھکاری بنا کر غلام رکھا ہوا ہے، جبکہ اپنے چھاڑتوں اور درباریوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ سندھ کو بیکری کا کیک سمجھ کر ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھاتے رہیں، یہ ہی سبب ہے کہ شرجیل میمن جیسا داغدار ماضی رکھنے والا شخص بھی اربوں روپے کی لوٹ مار کر کے دبئی میں محل بنائے بیٹھا ہے، مگر اب عوام بیدار ہو چکی ہے اور جلد ہی چور چور اور بلا بلا ہوگا، اس لیئے عوام کو چاہئے کے وہ اپنے ہمدردوں اور دشمنوں میں فرق رکھتے ہوئے سندھ اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پی ٹی آئی میں آکر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ تباہ حال سندھ کو ترقی اور خوشحالی کی طرف نئے سرے سے گامزن کیا جا سکے۔

اس موقعے پر اکبر عاربانی و دیگر پارٹی کے رہنما موجود تھے۔ دوسری جانب امیر بخش خان بھٹو نے آج باقرانی کے قریب گا?ں علی آباد پہنچ کر پی ٹی آئی رہنما شفقت حسین انڑ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر روشن علی پیچوہو، سرائی محمد صالح لاکھو، ارشاد خان جونیجو، مظفر سہتو، نظیر احمد بھٹو، سکندر علی کلہوڑو، ہوت خان میرالی، صدام تنیو، محمد خان تھہیم، غلام سرور جونیجو و دیگر پارٹی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :