لاڑکانہ ،سپیشل پٹرولنگ یونٹ کے 100جوان شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس پکٹس پر تعینات

جمعہ 24 نومبر 2017 18:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے اسپیشل پئٹرولنگ یونٹ کے 100 جوانوں کو رتوڈیرو روڈ، وگن روڈ، قمبر روڈ، نوڈیرو روڈ، بازیگر پل، ریلوے ٹریک، گہنو کالونی سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس پکٹس پر تعینات کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی اور اے ایس پی محمد عمران نے جوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر آنے جانے والی گارڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :