فاٹا کے نوجوانوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ ،قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین

فاٹا میں قیام امن کیلئے قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج پائیدار امن اور استحکام کیلئے قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق ریاستی اداروں کی مدد کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سربراہ پاک فوج

جمعہ 24 نومبر 2017 18:54

فاٹا کے نوجوانوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ ،قیام امن کیلئے پاک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں قیام امن کیلئے قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج پائیدار امن اور استحکام کیلئے قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق ریاستی اداروں کی مدد کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات(فاٹا) کی تمام 7 ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کا دورہ کیا۔

وفد نے فاٹا میں امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ وفد کے ارکان نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فاٹا کے بہادر پاکستانیوں کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور آرمی چیف کی طرف سے یقین دلایا کہ فاٹا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل شدہ کامیابیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہم پائیدار امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے پاک فوج فاٹا کے عوام کی امنگوں کی مطابق ریاستی اداروں کی مدد کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔