پاکستانی ثقافت میں تمام صوبوں کے علاقائی رنگ پنہاں ہیں ، سید سلمان حسین

جمعہ 24 نومبر 2017 18:54

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ثقافت ہماری قومی شنا خت ہے ،پاکستانی ثقافت میں تمام صوبوں کے علاقائی رنگ پنہاں ہیں جوکہ علاقائی تہذیب و تمدن کے اعتبار سے ہماری قومی ثقافت کے آئینہ دار ہیں ، پاکستان ایک پر امن ملک ہے علاقائی ثقافت کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے اور اسے اقوام عالم میں روشناس کرا نا بھی از حد ضروری ہے ، جب تک اقوام عالم میں پاکستان کے علاقائی ثقافت کے تشخص کی اہمیت و اضح نہیں ہو جاتی تب تک قومی و علاقا ئی ترقی کا خواب نامکمل ہے ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے اس پالیسی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقدامات شروع کرد یے ہیں ، جس کیلئے حو صلہ افزا نتائج بر آمد ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی ہد ایات پر 2016 میں کلچرل ریوایول روڈ میپکے اس پروگرام کا آغاز کیا گیاتھا ،جس میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی رہنمائی میںماہرین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کو شامل کیا گیا اور بین الاقوامی رجحانات سمیت متعلقہ محکموں کی صلا حیتوں اور گنجائش کا بغور جائزہ لیا گیا ،، ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین نے کلچر پالیسی کے بارے میں اپنے دفتر میں سٹاف ممبران سے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں فلک شیر ، ظفر احمد ، محمد شہزاد خا ن ، احتشام اکبر ، علی حمزہ س بھی موجو دتھے۔