پاکپتن،پولیس مقابلے میں ڈاکواکمل عرف پپواپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا،ایس ایچ او زخمی

جمعہ 24 نومبر 2017 18:46

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) تھانہ کلیانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکو محمد اکمل عرف پپو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیاجبکہ ایس ایچ او زخمی گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کلیانہ پولیس گرفتار شدہ ڈاکومحمد اکمل عرف پپو کو مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے بعد واپس لارہے تھے کہ چک6کے بی کے قریب ڈاکو کے چار ساتھیوں نے چھڑوانے کی خاطر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اکمل عرف پپو ہلاک ہو گیا جبکہ ایس ایچ او کلیانہ حامداللہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی ڈاکو فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :