حیات آباد خود کش دھماکے شہید ہونیوالے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشر ف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا

جمعہ 24 نومبر 2017 18:45

حیات آباد خود کش دھماکے شہید ہونیوالے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پشاور حیات آباد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشر ف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا، 18 نومبر 1989 کو پولیس میں شمولیت اختیار کی ،اشرف نور ایس ڈی پی او کہوٹہ رہے اور ایس پی ٹریفک کے فرائض بھی سرانجام دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد بھی ذمہ اداریاں ادا کیں،اشرف نور ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد، ڈی پی او چترال، چارسدہ اور کوہستان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اشرف نور نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہنگو میں بھی بطور کمانڈنٹ کام کیا، 2016 میں اشرف نور کا تبادلہ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس کے عہدے پر بھی کام کیا، اشرف نور نے 4 اپریل 2023 کو ریٹائر ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :