ریسکیو 1122 کے اہلکا روں کا حیا ت آبا د میں ہو نیوالے خود کش دھما کے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں

ریسکیو1122 اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پہلے سے الرٹ رہتے ہیں،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خان

جمعہ 24 نومبر 2017 18:45

ریسکیو 1122 کے اہلکا روں کا حیا ت آبا د میں ہو نیوالے خود کش دھما کے کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکا روں نے حیا ت آبا د میں ہو نے والے خود کش دھما کے کے بعد فوری طور پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی کے مطا بق حیا ت آبا د بم دھما کے کی کا ل مو صول ہو تے ہی ریسکیو 1122کی ایمبو لینسز 2منٹ میں جا ئے وقو عہ پر پہنچ گئیں اورریسکیو 1122کے اہلکا روں نے دھما کے میں زخمی ہو نے والے سات افراد کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے ۔

(جاری ہے)

حیا ت آبا د میڈ یکل کمپلیکس منتقل کیا جہاںایڈ یشنل آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نو ر زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے شہید ہو گئے جبکہ زخمی ہو نے والے افراد میں حبیب اللہ،ذیشان ، محمد ذیشان ، سہراب علی ، شوکت اور اعجاز شا مل ہیں ۔ بلا ل فیضی نے بتا یا کہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خان نے جا ئے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ ریسکیو1122کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پہلے سے الرٹ رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کے رونماہونے پرریسکیو اہلکارفوری اور بروقت جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :