Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے بیجنگ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح (کل )متوقع

انڈر پاس 125دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ،بورڈ پر پاکستان اور چین کے جھنڈے بنائے گئے ہیں

جمعہ 24 نومبر 2017 18:36

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے بیجنگ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح (کل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے بیجنگ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کل ( ہفتہ ) متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک اعشاریہ تین کلو میٹر طویل انڈر پاس 125دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور اب اس پر افتتاحی مونومنٹ تیار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ بیجنگ انڈر پاس کا بورڈ بھی آویزاں کر دیا گیا جس پر پاکستان اور چین کے جھنڈے بنائے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے آج ( ہفتہ ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح متوقع ہے اور اس سلسلے میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بینرز بھی انڈر پاس پر آویزاں کر دیئے گئے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات