وزیراعلیٰ پنجاب کی پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت، ایڈیشنل آئی جی اور گن مین کی شہادت پر اظہار افسوس

جمعہ 24 نومبر 2017 18:36

وزیراعلیٰ پنجاب کی پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت، ایڈیشنل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرمحمد اشرف نور اور ان کے گن مین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی اور ان کے گن مین نے مادر وطن کے لئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اور شہداء نے اپنے لہو سے عظیم تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔