بسوں کی ریس میں بچی کی ہلاکت کا معاملہ؛کراچی پولیس نے بچی کچلنے والی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 18:08

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ): کراچی میں بسوں کی ریس کے دوران بچی کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بسوں نے آپس میں ریس لگاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی ۔

(جاری ہے)

ٹکر لگنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار سکینہ نامی معصوم بچی جاں بحق ہو گئی تھی ۔ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہو چکا تھا مگر اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے بچی کو ٹکر مارنے والی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ڈرائیور کا نام محمد سلیم ہے جس کے خلاف کاروائی کے لیے اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔