چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کا اشارہ دے دیا

نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑدیں توبات ہوسکتی ہے،ن لیگ میثاق جمہوریت پربات کرناچاہتی ہے توپہلے اقدامات کرے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 18:05

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کا اشارہ دے ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کا اشارہ دے دیا، نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑدیں توبات ہوسکتی ہے،مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت پربات کرناچاہتی ہے توپہلے اقدامات کرے۔انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف جمہوریت کوکمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔جس سے جمہوریت کمزور ہونے کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست میں نیا کچھ بھی نہیں ہے۔نوازشریف اپنی ذات کیلئے سیاست کرتے رہے۔بلاول بھٹو نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت پربات کرناچاہتی ہے توپہلے اقدامات کرے۔ نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑدیں توبات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز سابق وزہراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ ملک کیلئے آصف زرداری سے ہاتھ ملانے کوتیارہوں۔انہوں نے کہاکہ میں آج بھی میثاق جمہوریت پرقائم ہوں لیکن پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت اور ذوالفقاربھٹوکے قانون کو بھول گئی۔پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں آمرکے قانون کوتحفظ دینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ جی چاہتاہے کہ میثاق جمہوریت پھاڑکرپھینک دوں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے نوازشریف کی ہاتھ ملانے کی آفر کومسترد کردیاتھا تاہم اب پیپلزپارٹی نے عندیہ ہے کہ نوازشریف سے ہاتھ ملایا جا سکتا ہے۔