وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی کی این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کو ترسیلی نظام میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات
جمعہ 24 نومبر 2017 18:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی پاور سسٹم میں سرپلس بجلی دستیاب ہے تاہم چند مخصوص سسٹم کنسٹرینٹس اور لائن لاسزکی وجہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانے بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پرانے پاور پلانٹس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام نہیں کیاجس کے باعث سسٹم کنسٹرینٹس بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں میں بجلی کے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ چودھری عابد شیر علی نے کہا کہ وزارت توانائی نے پہلے ہی سسٹم کنسٹرینٹس کی نشاندہی کی اور متعلقہ اداروں کو اپنا ترسیلی نظام ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کا ہدف دیا ۔سسٹم کنسٹرینٹس پر آئندہ اجلاس دسمبرمیں منعقد ہوگا ۔ وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی نے پاور ڈویژن، پیپکو، این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کے آفیسرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدایات دیںکہ این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ زیرتکمیل منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی پراگریس رپورٹس اپنی متعلقہ ویب سائٹس پرنمایاں طور پر لگائیںجسے عوام دیکھ سکیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ اہم عہدوں پر ایماندار اور محنتی انجینئرز کی تعیناتی کی جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت پر پایہٴ تکمیل کو پہنچیں۔ انہوںنے 500کے وی پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن انرجائز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ٹی ڈی سی سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سسٹم کنسٹرینٹس دور کرنے پرسراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.