سیدصمصام علی بخاری کا ایڈیشنل آئی جی کے پی کے اشرف نور اورسکیورٹی اہلکاروں ر کی شہادت پر اظہاا فسوس

جمعہ 24 نومبر 2017 18:26

سیدصمصام علی بخاری کا ایڈیشنل آئی جی کے پی کے اشرف نور اورسکیورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے پشاور میں دہشتگردی کے واقع میں ایڈیشنل آئی جی کے پی کے اشرف نور اورسکیورٹی اہلکاروں ر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،دہشتگرد ملکی کے امن وامان کو تباہ کرنے میں ناکام رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں، پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی اشر ف نورنے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پشاور کے شہریوں کا تحفظ کیا۔تحریک انصاف شہداء کے خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے ، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجاب بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو ایک پیج پر آناہوگااور ملک دشمن قوتوں کا قلع قمع کر کے ملک کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔