اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جامعہ سندھ طلباء کوفنانشنل بینکنگ سسٹم کی تین روزہ ٹریننگ

جمعہ 24 نومبر 2017 18:16

حیدر آباد۔ 24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے نیشنل رول آؤٹ آف فنانشل لٹریسی پروگرام (این ایف ایل پی) کے اسٹوڈنٹ امبیسڈر پلان کے تحت بینکنگ کے فنانشل نظام کے بارے میں جامعہ سندھ کے اکنامکس شعبات، پبلک ایڈمنسٹریشن، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور انسٹیٹیوٹ آف کامرس کے 5 طلباء اور 5 طالبات کو تین روز تک ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز اس تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کے چیف منیجر اعجاز حسین بھی موجود تھے۔ جنہوں نے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فنانشنل بینکنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ کرانے کا یہ سلسلہ زبردست ہے اور اس پروگرام کے تحت جامعہ سندھ کے 10 طلباء و طالبات کو ٹریننگ کا موقع فراہم کرنے پر میں بینک کے چیف منیجر اعجاز حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوںڈاکٹر برفت نے کہا مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ٹریننگ کی کلیدی اہمیت ہوتی ہے، جن میںسیکھنے اور سمجھنے کا بڑا موقع ملتا ہے یہاں ٹریننگ حاصل کرنے والے یہ طلباء و طالبات جب ٹرینر بن کر اپنے اپنے ضلع میں لوگوں کو بینکنگ کے مالیاتی نظام کے بارے میں آگاہی دیں گے تو نہ صرف ان اضلاع کی بینکنگ کے مالیاتی نظام سے غیر واقف لوگوں کو واقفیت ملے گی، بلکہ ان طلباء و طالبات کو اس محنت کا مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والے اس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو موسم سرما و گرما کی تعطیلات میں اپنے اپنے ضلع میں اسٹیٹ بینک سے متعلقہ بینکوں کے معرفت بینکنگ کے مالیاتی نظام کے بارے میں ٹریننگ کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گیا۔

(جاری ہے)

دو دو ٹرینرز پر مشتمل یہ ٹیمیں اپنے ضلع میں ٹریننگ کرائیں گی، جس کا انہیں معاوضہ دینے کے ساتھ ٹی اے ڈی بھی دیا جائے گا۔