وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت جامعہ سندھ جامشورو کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 24 نومبر 2017 18:16

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہو اس موقع پر وائس چانسلر نے بیچلر ڈگری پروگرام 2018ء کے سلسلے میں 21000 سے زائد امیدواروں کی جانب سے پری انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور بہترین انتظامات پر تمام متعلقہ کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن عبدالمجید پنہور نے جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے مختلف کیمپسز میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برس کے مقابلے میں اس سال امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں پری انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینا جامعہ سندھ پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بچے باصلاحیت ہے اور وہ اچھی ذہانت کے مالک ہیں، انہیں صرف بہترین ماحول و مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم فل و پی ایچ ڈی کے داخلے کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :