ایم کیوایم کی انقلابی تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کریگی،راشد خلجی

جمعہ 24 نومبر 2017 18:16

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایم کیوایم کی انقلابی تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کریگی کیونکہ ایم کیوایم کی بنیاد مفاد پر نہیں نظریات پر رکھی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی نے ایم کیوایم حیدرآباد ٹائون ڈی میں تنظیم نو کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جوائنٹ آرگنائزر راشد ممتازو اراکین ،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین سمیت ٹائون ڈی کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالفت پرسیاست کرنے والے دراصل وہ لوگ ہیں جو ماضی میں ایم کیوایم کے چیپٹرکلوز کرنے کے دعوے کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک انقلابی تحریک ہے جو اپنے مشن و مقصد کی تکمیل کیلئے قربانیوں کی داستان رقم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے کیونکہ حق آنے کیلئے اور باطل مٹ جانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم حق پرستوں کی پہچان ہے اور حق پر مبنی جدوجہد کرنے والے کامیاب ضرور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اتحاد سے نظریہ حق پرستی کا تحفظ کرنا ہے اور ایم کیوایم دشمنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :