Live Updates

عمران خان کو اقتدارکیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو وہ کر لیں گے،خواجہ سعد رفیق

سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے، یہ کام کارکنان کریں گے‘ عمران خان کے بارے کلیئر ہوں کہ ان کی حالت قابل رحم ہے ،انہیں ڈیمو کریسی کے سپیلنگ بھی نہیں آتے ،وہ گالیاں دے کر اور جھوٹ بول کر سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آجائیں گے‘وفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 18:11

عمران خان کو اقتدارکیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو وہ کر لیں گے،خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے بلکہ اس یہ کام کارکنان کریں گے ،عمران خان کو اقتدار کے لیے اگر شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو وہ کر لیں گے‘ عمران خان کے بارے میں کلیئر ہوں کہ ان کی حالت قابل رحم ہے ،انہیں ڈیمو کریسی کے سپیلنگ بھی نہیں آتے ،وہ گالیاں دے کر اور جھوٹ بول کر سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آجائیں گے ۔

لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،الزامات نئے نہیں ،کھلاڑی نہیں ہیں،ماضی میں بھی کرپشن کے الزامات لگا کر لوگوں کو گھر بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کے اندر اور باہر پیغام دیا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری لوگ موجود ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کے خلاف ووٹ ڈالا لیکن ن لیگ نے جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں کلیئر ہوں کہ ان کی حالت قابل رحم ہے ،انہیں ڈیمو کریسی کے سپیلنگ بھی نہیں آتے ،وہ گالیاں دے کر اور جھوٹ بول کر سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آجائیں گے ،انہیں طاقت حاصل کرنے کے لیے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو کر لیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :