ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں ،جمہوری اداروں کی سربلندی کیلئے کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘ہمیں کوئی طاقت کارکنوں اور عوام کے دل سے نہیں نکال سکتیں‘ آئندہ بھی ملک اور قوم کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ‘نوازشر یف کی جاتی امراء میںپارٹی کارکنان سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 18:10

ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں ،جمہوری اداروں کی سربلندی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاںنوازشریف سے جاتی امراء میںپارٹی کارکنان کی ملاقات ‘ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں ،جمہوری اداروں کی سربلندی کیلئے کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘ہمیں کوئی طاقت کارکنوں اور عوام کے دل سے نہیں نکال سکتیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشر یف نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے ملاقاتیں کیں جس میں کارکنان میاں نوازشر یف کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے جبکہ پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران میاں نوازشر یف نے کہا کہ ہم اقتدار نہیں اقدار کی جنگ لڑرہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود ہم ملک میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کا دفاع کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو دہشت گردی ‘مہنگائی اور لوڈشیڈ نگ سے عذاب سے نجات دلاکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور آئندہ بھی ملک اور قوم کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :