پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام امن کے فروغ کیلئے سیمینار

جمعہ 24 نومبر 2017 18:08

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام سنٹر فار ہیلتھ اینڈ جینڈ رایکویلٹی کے اشتراک سے’ انسپائرنگ دی فیوچر ‘کے تحت مختلف شعبہ جات میں امن کے فروغ کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں اساتذہ کے سا تھ تعارفی تقریبات اور امن اور برداشت کے فروغ کے لئے طلبہ کو مزید متحرک کرنے کیلئے پلاننگ سیشنز شامل تھے۔

اس سلسلے میں دس دو روزہ تربیتی ورکشاپس مختلف شعبہ جات میں منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز میں ڈاکومنٹری پیش کی گئی جبکہ کوئز مقابلوں اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ شعبہ سپیس سائنس میںطلباء وطالبات نے سیمینار اور کوئز مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ریلی بھی نکالی۔ بعد ازاں شرکاء نے امن اور برداشت کے فروغ سے متعلق آگاہی سے متعلق امن واک کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، معروف تجزیہ کار سلمان عابد، چیئرمین ڈاکٹر سید عامر محمود، مولانا محمد علی جوہر کے پڑ پوتے شاہد بابر اور دیگر مقررین نے معاشرے میں امن کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :