سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی جامع پالیسی پر عمل پیراہے،شاہین خالدبٹ،افضال بھٹی

جمعہ 24 نومبر 2017 18:08

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب،صوبے کے انتظامی محکموں، ڈویثرنوں ،اضلاع اور وفاقی حکومت کے اداروں کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اورموثر فالواپ کیلئے ایک جامع پالیسی پرعمل پیراہے اور اس ضمن میں اوپی سی کے 8 افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ افسران عدالتی معاملات ،انٹی کرپشن پنجاب،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے۔نادرااور دیگر وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹیوں، کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے اور پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کوریفر کی جانے والی شکایات کا موثر فالواپ بھی کیا جارہاہے۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ یقینی بنانے کیلئے انتظامی سیکر ٹریوں، ڈویثرنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز سے قریبی رابطے میں ہیں۔