ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فتح یقینی ہے ، راؤ خورشید علی

جمعہ 24 نومبر 2017 18:08

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فور م کے سینئر وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2018 ء میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فتح یقینی ہے ، سابقہ الیکشن میں بھی بزنس مین پینل کو شکست کا سامنا تھا ، اس مرتبہ بھی انہیں جیت نصیب نہیں ہوگی ۔

پاکستان بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی مکمل حمایت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہے۔ یہ بات انہوںنے ایل ٹی آر ایف کے اجلاس میں تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن 2018 میں بھی یونائیٹڈ بزنس گروپ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فتح کے جھنڈے گاڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو حل کروایا ہے، اور تاجروں کی آواز کو حکومت کے اعلیٰ ایوانوں تک لے کر گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور کی تمام ایسوسی ایشنز نے یوبی جی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ، انہوںنے یوبی جی کی قیادت، ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک ، میاں ادریس ، زبیر طفیل ، عامر عطاء باجوہ سمیت دیگر تمام ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ لاہور کی تمام ٹریڈ باڈیز اور ایسوسی ایشنز یوبی جی کا ساتھ دیں گی اور انہیں تاریخی فتح سے ہمکنار کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :