ٹائون شپ ، گرین ٹائون میں گراں فروشی پر 7دکانداروں کو جرمانہ ،9کیخلاف مقدما ت درج

جمعہ 24 نومبر 2017 18:08

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈائون جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائون شپ اور گرین ٹائون میں اشیائے خوردو نوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے اس موقع پر مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے بھی قیمتوں اور معیار بارے آگاہی حاصل کی ۔ کارروائی کے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز ،سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کر کے سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گراں فروشی کرنے والے 7 دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے جبکہ 9کے خلاف موقع پر ہی مقدمات کا اندراج کر ادیا گیا جبکہ 10دکانداروںکو سخت وارننگ جاری کی گئی ۔

میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور اسی تناظر میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کسی دبائو کو خاطر میں لائے ہیں اور نہ لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :