پاکستان ایک دہشت گرد ملک کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت

حافظ سعید کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے پاکستان دہشت گردی کے مجرموں کیساتھ انصاف نہیں کرنا چاہتا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 24 نومبر 2017 18:06

پاکستان ایک دہشت گرد ملک کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے والے حافظ سعید کو پاکستانی حکام کی جانب سے رہا کیے جانے پر بھارت نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک دہشت گرد کو ملک کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممبئی حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو رہا کیے جانے پر نئی دہلی میں شدید غصہ دیکھا جارہا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مجرموں کے ساتھ انصاف نہیں کرنا چاہتا۔دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خود اعتراف کرنے والے اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے شخص کو رہا کر کے بھارت کی تذلیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :