گورنر خیبرپختونخوا کی شہید ایڈیشنل انسپکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز اشرف نورکی نمازجنازہ میں شرکت

جمعہ 24 نومبر 2017 18:05

گورنر خیبرپختونخوا کی شہید ایڈیشنل انسپکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز اشرف نورکی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پشاور میں شہید ایڈیشنل انسپکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز اشرف نورکی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید کی نمازجنازہ میںسپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر، کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ، انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود اوردیگر فوجی اورسول حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر شہید پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :