گورنرخیبرپختونخوا کاحیات آباد پشاورمیں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹراشرف نور کی گاڑی پرخودکش حملے کی شدید مذمت

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کی حیثیت سے صوبائی پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے ہماری پولیس ودیگرسیکورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،اقبال جھگڑا

جمعہ 24 نومبر 2017 18:00

گورنرخیبرپختونخوا کاحیات آباد پشاورمیں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹراشرف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے حیات آباد پشاورمیں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹراشرف نور کی گاڑی پرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اشرف نور اوران کے گن مین کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کی حیثیت سے صوبائی پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورکہاہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے ہماری پولیس ودیگرسیکورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواپولیس کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پرنہ صرف صوبے کے عوام بلکہ پوری قوم کوفخر ہے۔ گورنرنے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر نے پولیس فورس میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبرجمیل کیلئے دعاکی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :