صدر مملکت کا پشاور دھماکے میں اے آئی جی خیبرپختونخوا اور گارڈ کی شہادت پر اظہار افسوس

سیکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ،مکمل خاتمے کیلئے معاشرے میں چھپے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے ،ممنون حسین

جمعہ 24 نومبر 2017 17:59

صدر مملکت کا پشاور دھماکے میں اے آئی جی خیبرپختونخوا اور گارڈ کی شہادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا محمد اشرف نوراور ان کے گارڈکی پشاور کے دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے محمد اشرف نور اورگارڈ کے ا ہلِ خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیااوراس کی بلندی درجات کی دعاکی۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے لیکن ضروری ہے کہ معاشرے میں چھپے ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو دہشت گردو ں کے سہولت کار ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔