فیض آباد دھرنا؛دھرنے کے شرکاء کو رات 12بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 17:49

فیض آباد دھرنا؛دھرنے کے شرکاء کو رات 12بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن دے دی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کوات 12بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہونے والا مذہبی جماعتوں کا دھرنا انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں قومی اخبار کی خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی دھرنا مظاہرین کے گرد جمع ہے۔جبکہ مظاہرین نے بھی ممکنہ آپریشن سے نمٹنے کے لیے اپنے پاس ڈنڈے اور پتھر جمع کر رکھے ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کوات 12بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء دو ہفتوں سے غیر قانونی طور پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔اس پہلے بھی 3بار واننگ نوٹس دیا جا چکا ہے۔ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد مظاہرین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔