آفتاب شیر پائو کا ایڈیشنل آئی جی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار

جمعہ 24 نومبر 2017 17:46

آفتاب شیر پائو کا ایڈیشنل آئی جی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے حیات آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراور ان کے گن مین کی درجات کی بلند ی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :