گڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کو نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے، گورنر خیبر پختونخوا

جمعہ 24 نومبر 2017 17:46

گڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کو نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے، ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ سول سروس خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہے اور مذکورہ سروس ریاست میںبنیادی اہمیت کی حامل ہے‘ ملکی ترقی وخوشحالی اورگڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کو نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس پشاورمیں24 ویں مڈکیرئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروز ، فیکلٹی اراکین اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد بھی دیے اور شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ گورنرنے شرکاء کو بیڈمنٹن اورسکواش ٹورنامنٹ میں بھی کامیابی حاصل کرنے پر شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔قبل ازیںنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزنے کورس کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ آخرمیں ادارے کی ڈائریکٹرجنرل نے گورنر خیبرپختونخوا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :