کورنگی صنعتی علاقے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کاٹی سے خطاب
جمعہ 24 نومبر 2017 17:46
(جاری ہے)
قبل ازیں کاٹی کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر سلمان اسلم، نائب صدر جنید نقی، چیئر مین و سی ای او کائٹ ڈی ایم سی زبیر چھایا، مسعود نقی، گلزار فیروز، غضنفر علی خان، فرحان الرحمان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
قبل ازیں کاٹی کے صدر طارق ملک نے کاٹی آمد پر ڈی سی کورنگی عبدالواجد شیخ کا خیر مقدم کیا اور انھیں کورنگی صنعتی علاقے کا تفصیلی تعارف اور مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین و سی ای او کائٹ ڈی ایم سی اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیاتی امور زبیر چھایا نے ڈی سی کورنگی کو کورنگی صنعتی علاقوں کے درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کی صورت میں خلاف قانون کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور چھپڑ ہوٹل کی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کو محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجری مافیا اور مشینری کرائے پر دینے والوں نے علاقے کی اہم سڑکوں پر تجاوزات کھڑی کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای بی ایم کاز وے کے اطراف میں ملیر ندی کے اندر ہونے والی کچرے اور ملبے کی ڈمپنگ مستقبل میں کسی خوف ناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے اور اس کی وجہ سے علاقے کے ماحول پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرک کو آپریشن کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دی۔ کاٹی کے سینئر نائب صدر سلمان اسلم نے سلمان اسلم نے ڈپٹی کمشنر کو سیکٹر 24میں تجاوزات اور دیگر مسائل سے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سڑک پر بڑی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور سرکاری زمین پر قبضے کی وجہ سے اس سیکٹر کی 400صنعتیں متاثر ہورہی ہیں۔ اس موقع پر کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی نے کہا مختلف اداروں کی جانب سے صنعتی علاقوں کی سڑکوں کی کھدائی کو روکنے اور بوقت ضرورت اجازت کے لیے میکانزم بنانے کی ضرورت ہے، انہوں کہا کہ روڈ 8ہزار پر کسی بھی قسم کی کھدائی اور روڈ کٹنگ کو جرم قرار دیا جائے۔ ڈی سی کورنگی نے کہا کہ تمام مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.