رحیم یار خان سے گرفتار ہیکرز نے سب کچھ آن لائن سیکھنے کا انکشاف کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 17:30

رحیم یار خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ) :رحیم یار خان سے گرفتار ہیکرز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہیکنگ اور اس سے متعلقہ تمام تکنیکیں آن لائن سیکھیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہیکنگ کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں سے رقم چرانے والے گروہ کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا ۔معاملے میں ملوث دو بھائیو ں اور انکے دوست کو رحیم یار خان کی شاہ نواز کالونی سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تینوں ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز ، لیپ ٹاپس،اے ٹی ایم کارڈز اور ہیکنگ میں استعمال ہونے والے جدید آلات برآمد کر لیے گئے ۔پولیس نے برآمد شدہ اشیاء کو تحویل میں لے کر چھان بین شروع کر دی ہے ۔دوسری طرف ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہیکنگ کی تکنیک اور کہیں سے نہیں بلکہ آن لائن سیکھی ہیں ۔اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر موجود دستاویزات اور ویڈیوز نے انکی کافی مدد کی ۔پولیس اس کیس کو مختلف پہلووں سے دیکھ رہی ہے تا کہ اس سارے عمل کے پس پردہ محرک کو جان سکے۔

متعلقہ عنوان :