سعودی عرب ، طائف میں ٹریفک حادثے سے 7 افراد زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 24 نومبر 2017 17:29

سعودی عرب ، طائف میں ٹریفک حادثے سے 7 افراد زخمی
طائف (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے معشی محلے میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 7افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایمبولینس ، پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔