امریکی وزیردفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر3 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے

امریکی وزیر پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،جبکہ سعودی عرب اجلاسوں میں اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔وزیرخارجہ خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 17:25

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر3 دسمبر کوپاکستان پہنچیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) : امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر3 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے،دورہ امریکی وزیردفاع کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اورپاک سعودی دوطرفہ تعلقات پراہم اجلاس ہوں گے۔

(جاری ہے)

دونوں اجلاسوں میں اہم حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ ،وزیرخارجہ اوروزیردفاع بھی سعودی عرب جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پربات کی جائے گی۔ مزید برآں وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس 3 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے۔تاہم پاکستان میں امریکی وزیر دفاع کا دورہ ایک دن کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :