جرات مند شہید میجر اسحق کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔راحیل نجمی

جمعہ 24 نومبر 2017 17:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء گروپ راولپنڈی سٹی کے صدر اور حلقہ پی پی12 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راحیل نجمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے جرات مند شہید میجر اسحق کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کی قیادت میں پاک فوج کے جوان و افسران وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں مادر وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیاں میں راحیل نجمی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے پاک فوج دونوں محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے بیس کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :