جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں16ملزمان گرفتار، پولیس

جمعہ 24 نومبر 2017 17:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات و دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روزتھانہ ریس کو رس پولیس نے منصب سے 1250گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے رشید سے 740گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے شہزاد سی120گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے عابد سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے غضنفر سے 07لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حمزہ ،عثمان ، کو نشہ شراب کی حالت میں قابوکیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے یاسر سی50انار ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نور شاہ سے 07انار، راشد سے 08پتنگیں02ڈوریں، محمد حنیف سے 10پتنگیں 03ڈوریںجبکہ سیکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مشتاق اور سعید الرحمن کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :