آئی جی پی پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی، سی پی او راولپنڈی

جمعہ 24 نومبر 2017 17:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے کہا ہے آئی جی پی پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کی اہم تنصیبات پر سیکیورٹی اداروں اور پو لیس کو ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شہر وکینٹ کے حسا س مقامات کے علاوہ تعلیمی اداروں ،مساجد اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جائے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سینئر پولیس افسر ایڈیشنل آئی جی ہیڈکواٹرز محمد اشرف نور خود کش حملے میں گن مین سمیت شہید ہوئے تھے جس کے بعد آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :