تجارتی و کاروباری مراکز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار

جمعہ 24 نومبر 2017 17:28

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن نے تجارتی و کاروباری مراکز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدرحاجی عبدالعزیز ہاشمانی، جنرل سیکریٹری شیخ سلیم احمد مرکنٹائل والے ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر میمن ، سیکریٹری اطلاعات عزیز السلام و دیگرنے کہا ہے کہ نشتر روڈ ، نمک بازار ، لیاقت بازار ، چمٹہ گلی ، ریشم گلی ، مارچ بازار و دیگر اطراف کے علاقوں میں صفائی کے انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے تجارتی و کاروباری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے خریداروں سمیت دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گندگی کے انبار سے اٹھنے والی تعفن سے تاجر برادری اور شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مئیر سکھر نے چند روز قبل اپنے دورے میں تاجر رہنمائوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ تجارتی و کاروباری مرکز میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جائینگے۔