نواز شریف اور مریم نواز سے پروٹوکول واپس لینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 17:15

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ) :نواز شریف اور مریم نواز سے پروٹوکول واپس لینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔تفصیلات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز سے پروٹوکول واپس لینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہونے کے با وجود سرکاری پروٹوکول لے رہے ہیں ۔

نواز شریف اور مریم نواز کی پیشیوں پر اب تک 218ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاوس میں سرکاری میٹنگز کرتے ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے سرکاری پروٹوکول واپس لیا جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :